Urdu
Karense کے آن لائن سکول NoTe میں خوش آمدید، جس میں ہرلیول کا نارویجین نِصابِ تَعلیم اِنٹرنیٹ پر موجود ہے۔ ہمارے نارویجین نِصابِ تَعلیم آپ کو نارویجین زبان اور Bergen اِمتحان کے لئے تیار کرتے ہیں جوکہ UDI اور Kompetanse Norge سے منظور شدہ ہیں- ان کورسز کا اہتمام نہایت قابل اساتذہ کی زیرِنِگرانی ہوتا ہے، جن کی مادری زبان نارویجین ہے اور جہنوں نے نارویجین زبان کی تعلیم میں طویل عرصے مختلف طریقوں سی کام کیا ہے۔
آن لائن کورسز کی آسان دستیابی
ہمارےنِصابِ تَعلی آن لائن ہیں اور اسی وجہ سے ہروقت آسانی سے دستیاب ہیں۔ آپ جب اورجہاں چاہیں اِنکا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ یہ نِصابِ تَعلی زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیئے یکساں موزوں ہیں ، خواہ آپ مصروف ہوں اور بہت کام کرتے ہوں ، گھر پر ہوں یا تعلیم ہاصل کر رہے ہوں ۔
ہمارے پاس A1 ، A2 ، B1 ، B2 اور C1 لیول کے کورسزموجوود ہیں۔آپ چاہیں تو بلکل بنیادی لیول کےکورس کا اِنتخاب کریں یا اگر آپ کی نارویجین پہلے سی اچھی ہےاورآپ اس کومزید بہتر کرنا چاہتے ہیں توآپ ایڈوانس لیول کےکورس کا اِنتخاب کر سکتے ہیں ۔ ہمارے کورسز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا کے لیےہم روزانہ 3-2 گھنٹے مطالعہ کرنے کی تجویز کرتے ہیں-
ہمارے ہاں صحت اور کنڈرگارٹن کے شعبوں میں کام کرنے والوں کے لیئے اِن دونوں پیشوں میں کورسز موجود ہیں۔ اس کے علاواہ ہم اِن لوگوں کی مشق بھی کرتے ہیں جو زُبانی نارویجین میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ جِنہوں نے پچاس گھنٹےکا سوشل سائنس کورس کرنا ہے وہ یہ کورس نارویجین ، اربی اور انگریزی زبان میں کر سکتے ہیں ۔
اچھے اساتذہ اور معیاری تعلیم
یہ آن لائن سکول 2015 میں شروع ہوا۔ Karense نے نارویجین صابِ تَعلیم تیارکرنے کے لئے اپنا پندرہ سالہ تجربہ استعمال کیا اور اسی لیے یہ کورسز اچھے نتائج دیتے ہیں۔ آن لائن کورسز میں قابل اساتذہ کی پوری ٹیم ہوتی ہے جو ہمارے طلباء کی نِگرانی کرتی ہے۔اِن کورسز کے علاوہ آپ ہمارے مفت وسائل سےبھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، مثال کے طور پرKarense کی یوٹیوب ویڈیوز ، پوڈ کاسٹ ، زبانی گفتگو ، انسٹاگرام اکاؤنٹ اور فیس بک گروپ۔
ہمارے مختلف چینلز کے بارے میں یہاں دیکھئے;
ذاتی رہنمائی کے ساتھ کورسز
نارویجین کے آن لائن کورسز میں پڑھنا ، سننا ، لکھنا اور بولنا شامل ہے۔ ہمارے اساتذہ جمع کروائ گئ تحریری اسائنمنٹس کو پڑھتے ہیں اور اِن کو درست کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ اگلی بار آپ کیسے زیادہ بہتر لکھ سکتے ہیں۔ براہ کرم ہر کورس کے بارے میں مزید پڑھیں اور دیکھیں کہ اس میں کیا شامل ہے، یا ہمیں ای میل بھیجیں۔
ہمارے کورسز کے بارے میں یہاں دیکھئے
اس کے علاوہ اِن کورسز میں اساتذہ کے ساتھ ایک گھنٹے کی گفتگو بھی شامل ہے۔ آپ اس گفتگو سے اپنے تلفظ کو بہتر بناسکتے ہیں اور نہ صرف نارویجین لکھنے اور پڑھنے میں بلکہ بولنے میں بھی بہتر ہوسکتے ہیں- آپ اس گھنٹے کا استعمال اپنی گرائمر کو درست کرنے یا ملازمت کے انٹرویو کی تیاری کے لئے بھی کرسکتے ہیں۔ اس بات چیت کے بعد آپ کو ایک تحریری کاغذ ملے گا جس پر وہ سب چیزیں لکھی ھوں گی جوآپ نے سیکھیں، وہ الفاظ جن پر آپ کو زیادہ مشق کرنے کی ضرورت ہے ، اورفائدہ مند مواد کےلِنکس-
ہر لیول کے انگریزی کورسز
انگریزی کے دوسرے کورسز کے علاوہ NoTe بزنس انگلش کورس بھی آفرکرتا ہے۔ ہمارے B1 لیول تک کےکورسزکا دورانیہ 6-1 ماہ تک ہے۔ لیکن اگرآپ مزید بہترلیول کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ اپنے استاد کے ساتھ مزید گھنٹے لے سکتے ہیں۔
انگریزی کورس نہ صرف اِن لوگوں کے لئے موزوں ہیں جو انگریزی سیکھنا چاہتے ہیں ، بلکہ اِن لوگوں کے لئے بھی جنہیں بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلے کےلیے IELTS یا TOEFL اِمتحان دینےکے لئے انگریزی بہتر کرنی ہے۔ ہمارے انگریزی کے اساتذہ کا تعلق امریکہ سےہےاوروہ ناروے میں رہتے ہیں۔
Karenseسے مِلیئے
آپ یوٹیوب چینل پر Karense سے سیکھ سکتے ہیں، جس سےآپ آن لائن کورسز کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ہمارے آن لائن کورسز کے بارےمیں جاننے کے لئے اس ویڈیو کو دیکھیں:
خود کو رجسٹرکریئے
ہم اپنے نصاب میں نئے طلبا کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ہم سب کا خیرمقدم کرتے ہیں ، اس سے قطع نظر کہ آپ کِس لیول پر ہیں اور کِس لیول تک جاناچاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ آپ نارویجین میں بہتر بنیں۔
Are you interested in learning Norwegian, English or taking the social studies course 50 hours online? Send us a message today and we will contact you.
Contact
+47 21619098
post@note.no